23 October 2016 - 21:30
News ID: 424005
فونت
عراق کے اہل سنت مفتی :
عراق کے اہل سنت مفتی نے اتحاد کے تحفظ کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا کہ اہل سنت اہل بیت علیہم السلام کے عاشق ہیں ۔
مفتی شیخ محمود الصمیدعی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے اہل سنت مفتی شیخ محمود الصمیدعی نے عالمی بیداری اسلامی اسمبلی کی نویں سپریم کونسل اجلاس جو کہ بغداد میں منعقد ہوا جس میں مسلمانوں کی تکفیر پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : جو شخص بھی اپنی زبان پر شہادتین جاری کرتا ہے اس کی جان و مال دوسروں کے لئے حرام ہے ۔

انہوں نے اتحاد کی تحفظ کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم نے انسان سے مطالبہ کیا ہے کہ سب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اتحاد کے ساتھ زندگی بسر کریں اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مختلف احادیث میں ایک دوسرے کی تکفیر کرنے سے پرہیز کرنے کی تاکید کی ہے ۔

عراق کے اہل سنت مفتی نے مغرب ممالک کی اسلام کے سلسلہ میں نگاہ بد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : دہشت گردی و تکفیری تحریک اپنے سفاکانہ اقدامات و بھیانک جرائم کے ذریعہ اسلام کے نورانی چہرہ کو خراب پیش کر رہا ہے اور اسلام حقیقی محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو ان لوگوں کے کسی بھی عمل کو قابل قبول نہیں مانتا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلام کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیتا ہے کہ ایک دوسرے کو بغیر دلیل کے کافر کہیں بیان کیا : اہل سنت و الحماعت کا عقیدہ ہے کہ اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت واجب ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی کسی کو بھی جو کہ اسلام حقیقی سے خارج ہوں اس کو کافر نہیں جانتے ہیں ۔

شیخ الصمیدعی نے وضاحت کی : شیعہ بھی اس بات پر عقیدہ رکھتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب سے عشق و محبت کریں اسی بنا پر تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ توحید و نبوت کے مسائل میں ایک دوسرے کے اشترکات کی وجہ سے متحد رہیں اور دشمنوں سے شجاعت کے ساتھ مقابلہ کریں ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬