23 October 2016 - 18:50
News ID: 424009
فونت
امریکی سیاستدار نے کیا اعتراف؛
امریکا میں ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا امریکا سے متنفر ہوچکی ہے۔
تنفر مردم با آمریکا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کےصدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے دشمنوں کے ساتھ فلپائن جیسے ملکوں کے اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا امریکا سے نفرت کرتی ہے ۔

ٹرمپ نے ریاست پنسلوانیا میں اپنے حامیوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ہمارے ملک کے صدر سے نفرت کرتی ہے اور دنیا والے ہم سے متنفر ہیں ۔

انہوں نے کہا آپ لوگوں نے دیکھا کہ برسوں کے بعد فلپائن میں کیا ہوگیا ۔ فلپائن نے اب روس اور چین سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں کیونکہ فلپائن جیسے ممالک اب ایک کمزور امریکا کے بارے میں اچھے خیالات نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ فلپائن کے صدر نے جمعرات کو اپنے دورہ چین میں سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے امریکا سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا ۔ فلپائن کے صدر نے چین کے ساتھ اپنے متنازع مسائل کو مذاکرات  کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیاسی اور اقتصادی وابستگی کے لحاظ سے امریکا سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں ۔

فلپائن کے صدر نے کہا تھا کہ ممکن ہے کہ روسی صدر ولادیمیرپوتن سے بات چیت کے لئے وہ ماسکو کا بھی دورہ کریں۔ امریکا کے صدارتی امیدوار ٹرمپ نے کہا کہ فلپائن جیسے ایک ملک کی جانب سے اپنی خارجہ پالیسی کا اس طرح سے اعلان کرنے کا مطلب یہ ہے کہ امریکا عالمی میدان میں  کمزور ہوچکا ہے ۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کمزور ہوچکا ہےاور اس قدر کمزور ہوچکا ہے کہ فلپائن جیسے ملک نے امریکا سے ہم آہنگ اپنی خارجہ پالیسی کو تبدیل کرکے اپنا رخ چین اور روس کی جانب موڑ لیا ہے ۔

فلپائن کے صدر نے جمعے کو بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلپائن کی خارجہ پالیسی کو امریکا سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ فلپائن کے صدر کے بیان کے جواب میں وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ فلپائن کے صدر نے متعدد  مشکل ساز بیانات دئے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں غیر ضروری شبہات پیدا ہوگئے ہیں ۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند مہینے کے دوران فلپائن کے صدر کی جانب سے متعدد متنازعہ اور مشکل ساز بیانات سامنے آئے ہیں ۔ اطلاعات ہیں کہ امریکا کے نائب وزیرخارجہ ڈینیل رسل اس ہفتے منیلا کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ /۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬