23 October 2016 - 20:46
News ID: 424016
فونت
جنرل احمد وحیدی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع نے کہا : امریکا اور صیہونی حکومت کی طرف سے طالبان کو آگے لے آنے کا واحد مقصد ایران میں اسلامی انقلاب کا مقابلہ کرنا تها ۔
جنرل احمد وحیدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور سابق وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے گزشتہ رات مشہد میں شہید بریگیڈیر محمد ناصر ناصری کے حوالے سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا : داعش دہشتگرد تنظیم در حقیقت طالبان کی جدید شکل ہے جس کو بنانے میں سامراجی طاقت امریکہ اور صہیونی ریاست ملوث ہیں۔

شہید محمد ناصری افغانستان میں بطور ثقافتی قونصلر خدمت انجام دے رہے تھے جو اس ملک میں ۱۹۸۸ء میں ایرانی قونصلٹ پر طالبان کے حملے میں شہید ہوگئے تهے۔ اس واقعے میں چند ایرانی سفارتکاروں نے بهی شہید ہوئے تھے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایرانی وزیر دفاع نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یہ بات تمام اہل فہم کے لئے روشن ہے کہ داعش دہشتگرد دنیا میں جہاں بهی امریکہ اور ناجائز صہیونیوں کے خلاف مزاحمت ہورہی ہو وہاں اپنی کاروائیاں کرتے ہیں، جس کا واضح و روشن مثال ہم لوگ آج کل خاص طور سے شام میں دیکھ رہے ہیں جو اسرائیل کے خلاف ایک اہم محاذ ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اسی طرح عراق بھی جو صیہونی حکومت کے لئے خطرہ شمار ہوتا ہے اس میں بھی داعش مزاحتی عمل کے خلاف سرگرم ہیں۔

جنرل وحیدی نے کہا : امریکا اور صیہونی حکومت کی طرف سے طالبان کو آگے لے آنے کا واحد مقصد ایران میں اسلامی انقلاب کا مقابلہ کرنا تها اور طالبان کی حکومت قائم ہونے کے پہلے ہی دنوں صرف تین ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے اسے تسلیم کیا تھا ۔

انہوں نے کہا : آج بهی دشمن عناصر جعلی واقعات اور حربوں کے ذریعے اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جن کا مقصد عالم اسلام اور صہیونیوں کے درمیان جنگ کو اسلامی ریاستوں کے اندر خانہ جنگی میں بدلنا چاہتے ہیں۔

جنرل احمد وحیدی نے کہا : طالبان کی اصل حقیقت اسلام کے پُرامن چہرے کو مسخ کرنا تها ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬