24 October 2016 - 11:56
News ID: 424025
فونت
موصل کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی سترہ اکتوبر سے شروع ہوئی ہے جس میں دن بہ دن عراقی فوج کو کامیابیاں مل رہی ہیں ۔
عراقی فوج

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  عراقی کردستان کے علاقے کے داخلی امور کے سربراہ کریم سنجاری نے کہا ہے کہ عراقی فورسز اور کرد پیشمرگہ فورس الحمدانیہ شہر میں داخل ہونے کے بعد موصل سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہیں اور داعش کے خلاف جنگ پروگرام کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔

کریم سنجاری نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی فورسز موصل کے شمالی نواحی شہر تلکیف پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عراق میں مشترکہ آپریشن کی کمان کے ترجمان یحیی رسول نے بھی کہا ہے کہ عراقی فوج، فیڈرل پولیس اور کرد پیشمرگہ فورس کو موصل کے بعض علاقوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ الحمدانیہ شہر کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کی کارروائی بدستور جاری ہے اور ہرارہ اور الرصیہ دیہاتوں کو بھی آزاد کرا لیا گیا ہے۔

یحیی رسول کا مزید کہنا تھا کہ فلفیل کےعلاقے کے قریب تیل کمپنی کے ذخیرے بھی عراقی فورسز کے کنٹرول میں آ گئے ہیں اور عراقی فورسز نعناعہ گاؤں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ موصل کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی سترہ اکتوبر سے شروع ہوئی ہے اور یہ کارروائی مکمل طور پرعراقی حکومت انجام دے رہی ہے اور عراقی حکومت کے ٹھوس موقف نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا سکیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬