24 October 2016 - 22:13
News ID: 424039
فونت
الشیخ محمد بن سعد :
دعوۃ اکیڈمی سعودیہ کے ڈائریکٹر الشیخ محمد بن سعد الدوسری نے فیصل آباد میں مرکز امام حسین علیہ السلام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دعوۃ اکیڈمی سعودیہ کے ڈائریکٹر الشیخ محمد بن سعد الدوسری نے فیصل آباد میں اہل حدیث رہنما خالد محمود اعظم آبادی، قاری محمد اکرم، مولوی خلیل الرحمن کے ساتھ مرکز امام حسین علیہ السلام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

سعودیہ سے آئے ہوئے اسکالرز نے کہا: اسلام امن و سلامتی اور ایک دوسرے کی خیر و بھلائی کا درس دیتا ہے، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا: قرآن و حدیث پر عمل کرنے میں ہم سب کی نجات ہے، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیشہ اپنے ماننے والوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہے۔

اس دورے میں الشیخ عبدالرحمن بن سعد بن علی الزید اور ڈاکٹر مسعود اظہر بھی موجود تھے ۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬