‫‫کیٹیگری‬ :
25 October 2016 - 19:51
News ID: 424049
فونت
آیت اللہ سید علی سیستانی:
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے خصوصی نمائندے نے آیت اللہ سید علی سیستانی کی طرف سے سیکیورٹی فورسز اور اہل موصل کے لیے دیا گیا پیغام پیش کیا ۔
آیت الله سیستانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی نے آیت اللہ سید علی سیستانی کی طرف سے سیکیورٹی فورسز اور اہل موصل کے لیے دیا گیا پیغام نماز جمعہ کے خطبہ میں پیش کیا ۔

اس پیغام میں انہوں نے کہا : ہم پہلے بھی کئی بار اس بات کی تاکید کر چکے ہیں اور آج پھر ہم میدان جنگ میں دہشت گردوں سے برسرپیکار اپنے عزیزوں کو تاکید کرتے ہیں وہ جنگی علاقوں میں عام شہریوں کے ساتھ انتہائی نرمی اور احتیاط سے پیش آئيں اور ان کی حفاظت اور ان سے ہر تکلیف کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کریں۔

آیت اللہ سید علی سیستانی کے پیغام بیان کرتے ہوئے کہا : دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے درمیان قید ہونے والے دہشت گردوں کو قانون کے حوالے کریں تاکہ عدالت خود ان کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے اور عدالت پہنچنے تک ان قیدیوں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنائيں۔

انہوں نے تاکید کی : اسی طرح ہماری اہل موصل سے بھی گزارش ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے علاقے کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے لیے ان کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ عراق کا موصل علاقہ کئی برسوں سے داعشوں کے قبضے میں تھا جس کو آزاد کرنے کے لئے گزشتہ روز عراقی فوج و رضاکار فوج نے آپریشن شروع کیا ہے جس کی وجہ سے داعشیوں نے وہاں سے شام کی طرف راہ فرار اختیار کیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬