‫‫کیٹیگری‬ :
25 October 2016 - 20:23
News ID: 424053
فونت
سابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان:
سید مہدی شاہ نے کہا : اگر وفاق نے اپنی جانب سے شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا ہے تو وزیراعلٰی وفاق سے احتجاج کریں اور ان کا نام نکلوائیں۔
علامہ شیخ محسن علی نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کا نام وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمٰن کی خواہش پر فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : وزیراعلٰی سے کہتا ہوں کہ وہ خدارا شیخ محسن علی نجفی جیسے شریف النفس اور غیرجانبدار شخصیت کے پیچھے نہ لگیں۔

سید مہدی شاہ نے بیان کیا : اگر ان کی خواہش پر شیخ محسن کا نام فورتھ شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا ہے تو وزیراعلٰی کل ہی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیں اور ان سے کہیں کہ شیخ محسن نجفی کا کسی مشکوک سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے، لہٰذا ان کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کیا جائے۔

انہوں نے کہا : اس طرح وزارت داخلہ کل ہی شیخ محسن کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کر دے گی۔ صوبے کی سفارش کے بغیر وفاق اپنی طرف سے کوئی اقدام نہیں کر سکتا۔

سید مہدی شاہ نے کہا : اگر وفاق نے اپنی جانب سے شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا ہے تو وزیراعلٰی وفاق سے احتجاج کریں اور ان کا نام نکلوائیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : شیخ محسن علی نجفی کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ کئی برسوں سے گلگت بلتستان میں تعلیمی پسماندگی دور کرنے اور لوگوں کو علاج ومعالجے کی سہولیات پہنچانے میں سرگرداں ہیں۔

سید مہدی شاہ نے کہا : شیخ محسن نجفی کے معاملے پر حفیظ الرحمان ہرگز منافقت نہ کریں، حکومت کو دو نمبر این جی اوز تو نظر نہیں آتی ہیں لیکن عوامی فلاح کیلئے کام کرنے والے اداروں کے سربراہان کو محض بدنیتی کی بناء پر فورتھ شیڈول میں شامل کیا جارہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬