‫‫کیٹیگری‬ :
25 October 2016 - 20:24
News ID: 424054
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی کے سرپرست حجت الاسلام سید محمد تقی نقوی کے جواں سالہ فرزند مولانا سید جعفرعباس نقوی طویل علالت کے بعد ملتان میں انتقال کر گئے۔
انا للہ انا الیه راجعون

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی کے سرپرست حجت الاسلام سید محمد تقی نقوی کے جواں سالہ فرزند مولانا سید جعفرعباس نقوی طویل علالت کے بعد نشترہسپتال ملتان میں انتقال کر گئے، مرحوم جو کہ ایک روحانی طالبعلم تھے اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

حجت الاسلام سید محمد تقی نقوی کے فرزند کی خبر کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعزیتی بیانات اور اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام  سید سبطین سبزواری، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام  سید اقتدار حسین نقوی، حجت الاسلام  قاضی نادر حسین علوی، ضلعی صدر حجت الاسلام  سید کاشف ظہور نقوی، ڈویژنل صدر سید محمد شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ کل 25 اکتوبر بروز منگل کو صبح 9 بجے سورج میانی ملتان میں ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نمازجنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام  سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں ادا کی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬