25 October 2016 - 20:50
News ID: 424056
فونت
عراقی فوج کے ترجمان :
یحیی رسول نے کہا : ترکی اگر داعش دہشت گردوں کی حمایت پر نادم ہے تو اسے اپنے ملک کے اندر داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔
موصل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج کے ترجمان یحیی رسول نے ترکی کو دہشت گردوں کا حامی ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حامی ملک کو موصل کے فوجی آپریشن میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

عراقی فوج کے ترجمان نے کہا : ترکی کی طرف سے داعش کے ٹھکانوں پر حملوں پر مبنی خبریں غلط ہیں ترکی داعش کا حامی ملک ہے داعش دہشت گردوں نے ترکی میں تربیت حاصل کی ہے اور دہشت گرد ترکی کے ذریعہ عراق اور شام میں داخل ہوئے ہیں۔

یحیی رسول نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ترکی اگر داعش دہشت گردوں کی حمایت پر نادم ہے تو اسے اپنے ملک کے اندر داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬