25 October 2016 - 20:56
News ID: 424057
فونت
ڈاکٹر طاہر القادری:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کیلئے آخری سانس تک لڑوں گا ۔
ڈاکٹر طاہر القادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رات ٹیلی فون کیا اور اسلام آباد احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جو ڈاکٹر طاہر القادری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

عمران خان نے متنازعہ بیانات تک معذرت بھی کی ہے جس پر طاہرالقادری نے انہیں کہا کہ اسکی قطعاً ضرورت نہیں ہم آگے کی بات کریں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا : سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کے حوالے سے تحریک انصاف پہلے کی طرح اب بھی ہمارے ساتھ ہے اور کرپشن کے خاتمے کی تحریک میں ہم ہر اس شخص کا ساتھ دیں گے جو ظلم کے نظام کو بدلنے کیلئے باہر نکلے گا۔

انہوں نے کہا : سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کیلئے آخری سانس تک لڑوں گا، قصاص تحریک کے علاوہ بھی کرپشن، دہشت گردی، آئین کے آرٹیکل 1 سے لے کر 40 تک پر عمل درآمد قومی ایشوز ہیں اور ہمارے سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا : دونوں جماعتوں کے وفود آپس میں ملاقات کریں گے اور احتجاجی تحریک کی جزئیات طے کریں گے، اس حوالے سے میں نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کو ضروری ہدایات دے دیں ہیں۔

انہوں نے کہا : موجودہ حکمرانوں نے ہمارے ۱۴ بےگناہ کارکنوں کی لاشیں گرائی ہیں، بےگناہ کارکنوں کا خون ہم پر قرض ہے، انصاف کیلئے مرتے دم تک جدوجہد جاری رکھوں گا سرنڈر نہیں کرونگا۔ ہماری جماعت اسلام آباد کے احتجاج میں شریک ہو گی۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک اس وقت انٹرنیشنل سیرت کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں اردن میں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬