25 October 2016 - 21:13
News ID: 424059
فونت
عراقی حکام نے کہا ہے کہ کرکوک میں داعش کا حملہ مکمل طور سے ناکام ہوگیا ہے اور اس کے درجنوں دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی اداروں نے کرکوک شہر میں داعش کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا ہے جس کے دوران مزید چوہتر دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کرکوک کے گورنر نجم الدین کریم نے بھی داعش کے خلاف آپریشن مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں زندگی معمول کے مطابق لوٹ آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورس کے جوانوں نے چوہتر سے زائد داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے جبکہ داعش کے کئی کمانڈروں سمیت متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ کرکوک کے گورنر نے بتایاکہ شہر پر حملے میں سو داعشی دہشت گرد شامل تھے-

داعش نے جمعے کو کرکوک پر حملہ کرکے چھیالیس سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔ ایسا دکھائی دیتا ہے داعشی عناصر نے موصل میں جاری فوجی آپریشن سے توجہ ہٹانے کے لیے کرکوک کو نشانہ بنایا ہے۔

موصل کی آزادی کے لیے آپریشن گزشتہ پیر کو شروع کیا گیا تھا جس میں عراقی فوج، پولیس، عوامی رضاکار فورس اور اہلسنت قبائلی لشکر کے ساٹھ ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔

رپوٹوں کے مطابق عراقی فوج نے پچھلے چند روز کے دوران موصل کے نواح میں واقع متعدد شہروں اور دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔ مبصرین کے مطابق عراقی فوج حیرت انگیز طور پر موصل میں تیزی کے ساتھ  پیشقدمی کر رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬