‫‫کیٹیگری‬ :
27 October 2016 - 18:22
News ID: 424088
فونت
آیت ‎الله جوادی آملی:
حضرت آیت‎الله جوادی آملی نے کہا : یہ امریکا ہم لوگوں کے سلسلہ میں کسی بھی طرح کا غلط قدم نہیں اٹھا سکتا ہے اور وہ رواداری سے بھی کام نہیں لیتا ہے کیونکہ ہم لوگوں کی ثقافت شہادت ہے لیکن جب بھی امریکا فوجی حملہ کی بات کرتا ہے بعض لوگ اس کے اس دھمکی سے خوف میں مبتلی ہو جاتے ہیں جب کہ قران کریم فرماتا ہے کہ فوجی کاروائی کی دھمکی کے مقابلہ میں ہمارے پاس قرآن کریم ہے مگر ہم نے ابھی تک اس پر صحیح سے یقیقن نہیں کیا ہے ۔
آیت الله جوادی ‌آملی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں اپنے تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ حجرات کی تفسیر کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : فرمایا کہ مومنین حتما برادرانہ زندگی کریں، دنیا میں ہماری ذمہ داری خاص کر دارالتقریب میں یہ ہے کہ برادرانہ نظم و ضبط پر عمل کریں ، الہی نظام بھشتی نظام کے مشابہ ہے ، وہی اوصاف جو اہل بہشت والوں کے لئے ذکر کیا گیا ہے ، مومنین کے لئے بھی بیان کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے وضات کرتے ہوئے کہا : جس شخص کے اندر ذرا سا بھی کینہ پایا جائے گا وہ بہشت میں وارد نہیں ہو پائے گا ، بلکہ اس کے پہلے اس کے کینہ کو دھلا جائے گا ، بہشت کینہ و دشمنی و عداوت کی جگہ نہیں ہے ، سورہ مبارکہ حشر جب مومنین کی تعریف کرتا ہے اور مومنین کی ذمہ داریوں کو بیان کرتا ہے تو بیان ہوتا ہے کہ صاحبان ایمان اپنے مردوں کے لئے طلب مغفرت کرتے ہیں شہدا ، علماء ، اساتید وغیرہ اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں دعا کرتے ہیں تا کہ کسی مومن کا کینہ ان کے دل میں نہ رہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬