‫‫کیٹیگری‬ :
27 October 2016 - 21:09
News ID: 424094
فونت
آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی :
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے کہا : امام حسین علیہ السلام کے چہلم پرپوری دنیا سے آئے ہوئے زائرین ایک ایسا منظر پیش کرتے ہیں جس کا منشأ بشری نہیں بلکہ ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام سے عشق اور مودت ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی نے زائرین امور کے سربراہوں کی ملاقات میں تاکید کی کہ حضرت رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے پیدل چل کرآنے والے زائرین کی خدمت زیادہ سے زیادہ ہونی چاہئے

انہوں نے کہا: زائرین کے یہ کاروان حضرت رضا علیہ السلام کے عالی قدر مھمان ہیں جو کہ ان تمام سختیوں کو برداشت کر کے اپنے عشق و ارادت کا اظہار کرتے ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق زائرین کو خدمات مھیا کرنے والی کمیٹی سے ملاقات کے دوران حوزہ علمیہ صوبہ خراسان کی کمیٹی کے اس اعلیٰ رکن نے کہا : پیدل چل کر آنے والے زائرین کی خدمت ایک ارزشمند اور گرانقدر موقع ہے۔

انہوں نے کہا : تمام مسئولین اور حضرت رضا علیہ السلام کے تمام مجاور اس موقع کو غنیمت سمجھیں اور پچھلے سالوں کے نقائص دور کرنے کے ساتھ ساتھ اس سال مناسب برنامہ ریزی سے زائرین کی ہرلحاظ سے زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔

آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی نے بیان کیا : حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کو جس طریقے سے بھی انجام دیا جائے با ارزش ہے لیکن وہ زائرین جو پیدل چل کر آتے ہیں اور زیارت کے لئے پیدل شرفیاب ہوتے ہیں وہ باقی تمام زائرین سے فرق کرتے ہیں کیونکہ جب یہ زائرین زیارت کی نیت سے پہلا قدم اٹھاتے ہیں زیارت کی تعریف کی بنا پر یہ حقیقی مصداق ہیں جو کہ عشق ومودت میں مشکلات برداشت کرتے ہوئے یہ سفر طے کرتے ہیں۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر ہونے والی عظیم رھپیمائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کے چہلم پرپوری دنیا سے آئے ہوئے زائرین ایک ایسا منظر پیش کرتے ہیں جس کا منشأ بشری نہیں بلکہ ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام سے عشق اور مودت ہے۔

مجلس خبرگان رھبری کی کمیٹی کے اس اعلیٰ رکن نے چہلم امام حسین پر پائے جانے والے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان تمام خطرات کے باوجود امام سے عشق و محبت کرنے والے اپنی تمام نفسانی خواھشات کو چھوڑ کر اس عظیم بارگاہ کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬