27 October 2016 - 21:24
News ID: 424097
فونت
پاکستان کی محکمہ پولیس نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
داعش دہشت گردوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی محکمہ پولیس نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس پشاور نے دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے نئی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جسے سٹی پٹرول فورس کا نام دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نئی فورس صرف پشاور میں تعینات کی جائے گی اور فورس کے جوانوں کے ساتھ خفیہ کیمرے ہوں گے، پہلے مرحلے میں فورس کا دستہ 200 جوانو ں پر مشتمل ہو گا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خفیہ کیمرے سینٹرل سسٹم سے منسلک ہوں گے، جبکہ سٹی پٹرول فورس براہ راست سی سی پی او کو رپورٹ کرنے کی پابند ہو گی۔ فورس کی تشکیل جلد مکمل کرنے کے لئے پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬