27 October 2016 - 22:51
News ID: 424102
فونت
شیخ محسن علی نجفی ، حجت الاسلام امین شہیدی اور دیگر علمائے کرام کو بلاجواز شیڈول فور میں ڈالنے کے خلاف مجلس گلگت بلتستان نے بھرپور احتجاجی جلسے کا فیصلہ کرلیا۔
مجلس وحدت مسلمین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ محسن علی نجفی ، حجت الاسلام امین شہیدی اور دیگر علمائے کرام کو بلاجواز شیڈول فور میں ڈالنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان نے بھرپور احتجاجی جلسے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس بلتستان ڈویژن کے سیکرٹریٹ میں ہوا، جس کی صدارات صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے کی۔

اجلاس میں شیخ احمد نوری، شیخ مبارک، شیخ کریمی، شیخ رجائی، فدا علی شگری، آغا مبارک موسوی سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان کے نامور اور عالمی شہرت کے حامل علمائے کرام حجتہ الاسلام شیخ محسن علی نجفی، حجتہ الاسلام حجت الاسلام محمد امین شہیدی، حجتہ الاسلام شیخ مرزا علی، شیخ نیئر عباس مصطفوی، شیخ فدا حسین عبادی حجت الاسلام مقصود ڈومکی، شیخ محمد علی، الیاس صدیقی، سبطین شیرازی اور دیگر پرامن، محب وطن پاکستانیوں کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی مذمت کی گئی ہے۔

بلخصوص شیخ محسن علی نجفی اور حجت الاسلام امین شہیدی کی زبان بندی، اکاونٹس منجمد کرنے، شہریت کی منسوخی، بلاوجواز فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور دیگر مظالم کے خلاف احتجاجی جلسے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق ۳۰ اکتوبر، بروز اتوار، بوقت دو بجے یادگار شہداء اسکردو پر عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔ اجلاس کے اعلامیے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، انجمنوں، کمیٹیوں، طلباء تنطیموں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬