01 November 2016 - 23:22
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424200
فونت
سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے میں کم سے کم چار سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
یمن

یمن نے سعودی عرب کے چار سو سے زیادہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا

سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے میں کم سے کم چار سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے منگل کو عسیر کے علاقے میں سعودی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کر کے تین سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ دوسری جانب یمنی فوج کے ایک اسنائپر نے جیزان کے علاقے خوبہ میں ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا۔

یمنی فوج کے اسنائپر نے یمن کے صوبہ جوف میں بھی سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں پر حملہ کر کے سعودی حکومت کے تین اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ یمنی فوج نے صوبہ جوف میں ہی حزم کے علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر کاتیوشا راکٹ سے حملہ کیا ہے۔ خبروں کے مطابق یمنی فوج نے عسیر کے علاقے میں سعودی فوج کے ایک اڈے کو تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شبوہ کے علاقے عسیلان اور صنعا کے علاقے نہم کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ عمران کے قفلہ عذر نامی علاقے پر بھی بمباری کی ہے ۔ آل سعود کے جنگی طیاروں نے صوبہ حدیدہ اورحجہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬