09 November 2016 - 22:37
News ID: 424366
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم:
حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے امریکا کے نئے صدر جمھوریہ کے انتخابات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ حزب اللہ اور دیگر استقامتی گروہوں کے حق میں امریکا کی سیاست میں کوئی تبدیلی نہ آئے گی ۔
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی العهد نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شام  میں تکفیری دھشت گردوں سے مقابلہ کی تاکید کی اور کہا: اس اگر راہ میں ہمارے جوان کثیر تعداد میں شھید ہوجائیں تو بھی تکفیریوں سے مقابلے میں ہمارے قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہم رگز انہیں شام پر چڑھائی کا موقع نہ دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا: شامی فوج اور حزب اللہ نے دھشت گردوں کو بہت بڑی ہار سے روبرو کیا ہے ، مشرقی حلب میں ان کا محاصرہ کر کے ان تک پہونچے والی تمام امدادوں کو روک دیا ہے ۔

لبنان کے اس مشھور شیعہ عالم دین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام میں پیروزی کے سرخیاں نمودار ہوچکی ہیں کہا: یہ جنگ فقط شامیوں کی جنگ نہیں ہے ، بلکہ لبنان ، فلسطین اور علاقہ میں استقلال و آزادی کی حاکمیت کی جنگ ہے کہ یقینا اس جنگ کا نتیجہ اچھا ہے اور پیروزی ہمارا مقدر ہے  ۔

حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے دھشت گردوں سے جنگ کی بنیاد ان جنایت کار گروہوں سے امریکا اور غاصب صھیونیت کی حمایت بتایا اور کہا: اس جنگ میں ہمارے قدم پیچھے ہٹیں ناممکن ہے ، ہم دشمن کو بہت بڑی چوٹ پہونچائی ہے ، دھشت گرد اپنی ہار کے تدارک میں بعض حملے انجام دے رہے کہ جس نتیجہ میں دشمن کے سیکڑوں افراد مارے جارہے ہیں یا زخمی ہو رہے ہیں  ۔

حلب کی مکمل آزادی تک دھشت گردوں سے جنگ جاری رہے گی

انہوں نے حلب کی مکمل آزادی تک دھشت گردوں سے جنگ جاری رہنے کی تاکید کی اور کہا: شام میں بحران کا خاتمہ طولانی مدت ہے ، امریکا کی نئی حکومت اور وہاں کے نئے صدر جمھوریہ شام کے سلسلہ میں تجدید نظر کریں گے اور اس وقت معلوم ہوگا شام میں کب تک جنگ چلتی رہے گی  ۔

حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جب تک ممکن ہوگا ہم اس جنگ میں حاضر رہیں گے اور ھرگز اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کیوں کہ ملتوں کا مستقبل وقت سے قابل قیاس نہیں بلکہ ان صبر و جزبات کی میزان سے تول کر بتایا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی : داعش کہ جسے امریکا نے استقامت کی نابودی کے لئے بنایا تھا اب خود اس کے لئے خطرہ بن چکا ہے ، اور اسی بنا پر اس نابودی کے درپہ ہے ، داعش سے مقابلہ میں امریکا کی عراقی فوج کی مدد اسی مقصد کے تحت انجام پا رہی ہے ۔

حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے صدر جمھوریہ میشل عون کی جانب اشارہ کیا اور کہا:  میشل عون کا لبنان کا صدر جمھوریہ بن جانا ہمارے لئے ایک امتیاز اور پیروزی شمار کیا جاتا ہے ، ہم لبنان کے اقتصادی حالات کو بہتر بنانے میں ان کی مکمل مدد کریں گے ۔

لبنان کے اس مشھور شیعہ عالم دین نے امریکا کے صدر جمھوریہ الیکشن میں پیروز ہونے والی فرد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حزب الله کے لئے اہم نہیں کہ کون وہاں پیروز ہوا کیوں کہ حزب الله کے حق میں امریکا کی سیاست میں کوئی تبدیلی نہیں آںے والی ، امریکا میں صدر جمھوریہ کی پوسٹ پر چہروں کے بدلنے سے غاصب صھیونیت کی حمایت اور استقامت کی نابودی کی سیاست میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۶۳۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬