11 November 2016 - 21:17
News ID: 424393
فونت
ماریا زاخارووا:
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن پر سعودی اتحاد کے حملے بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ستر لاکھ یمنی بھوک کے سبب موت کے قریب اور تیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہیں ۔
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یمن پر سعودی اتحاد کے حملے بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

انہوں نے آل سعود کے ہاتھوں یمنیوں کا قتل عام روکے جانے اور اس جنگ کے خاتمے کے لئے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی اور کہا: دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مشیر اسٹیفن اوبرائن کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک دس ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ دو کروڑ دس لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے ۔

ماریا زاخارووا نے ستر لاکھ یمنی باشندے بھوک کے سبب موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اور بے گھر لوگوں کی تعداد بھی بڑھ کر تیس لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے کہا: یمن کے بحران کا سیاسی حل ، تمام سیاسی اور اجتماعی گروہوں کے فائدے اور اس ملک میں انسانی صورتحال کی بہتری پر منتج ہوگا ۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے علاقے کی بعض عرب حکومتوں کے اتحاد اور امریکا کے تعاون سے مارچ دوہزار گیارہ سے یمن پر جارحیت شروع کی ہے اور ڈیڑھ  سال سے زائد عرصے سے جاری جارحانہ حملوں میں سیکڑوں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں اور ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬