11 November 2016 - 21:22
News ID: 424394
فونت
ایران کی نائب صدر اور محکمہ ماحولیات کی سربراہ نے ایٹمی معاہدے کو عالمی امن کے حصول کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
معصومہ ابتکار

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی نائب صدر اور محکمہ ماحولیات کی سربراہ معصومہ ابتکار نے جمعرات کی رات ایران کے جنوبی شہر شیراز میں عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری مذاکرات، پیچیدہ ہونے کے باوجود فریقین کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں موثر واقع ہوئے اور وسیع اختلافات کے باوجود ایٹمی معاہدہ ایک کامیاب نمونہ ثابت ہوا۔

ایران کی نائب صدر اور محکمہ ماحولیات کی سربراہ نے ایران کی سرحدوں میں دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کے داخل ہونے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور تہران نے ایران سمیت پورے علاقے کی سلامتی کے لئے پیدا ہونے والے کسی بھی قسم کے خطرے کے مقابلے میں اتحاد و یکجہتی کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬