‫‫کیٹیگری‬ :
11 November 2016 - 21:36
News ID: 424399
فونت
عراقی فوج اور سیکورٹی اداروں نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر خصوصی ویجیلنس پروگرام پر علمدر آمد شروع کردیا ہے۔
اربعین کربلا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج فرات کور کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل قیس خلف رحیمہ نے کربلائے معلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ خصوصی ویجیلنس پروگرام کے تحت تیس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تیس ہزار سیکورٹی اہلکار آج سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے اختتام تک عزاداروں اور عزاداری کی مجالس کی حفاظت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دوسری جانب کربلا معلی کے گورنر عقیل عمران طریحی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے غیر ملکی زائرین کا پہلا گروپ کربلائے معلی پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی عوام ایرانیوں سمیت تمام غیر ملکی زائرین کے استقبال کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں۔کربلائے معلی کے گورنر نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال توقع ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی زائرین کی تعداد کہیں زیادہ ہوگی۔

عقیل عمران طریحی نے کہا کہ اس سال بھی غیر ملکی زائرین میں ایرانی زایرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ایرانی اور عراقی عہدیداروں کے مطابق اس سال چہلم امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں بیس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین کی شرکت متوقع ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق اب تک دس لاکھ  کے قریب ایرانی زائرین عراق میں داخل ہوچکے ہیں۔شہدائے کربلا کا چہلم بیس نومبر کو منایا جائےگا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬