14 November 2016 - 15:14
News ID: 424467
فونت
یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے دو حملوں میں بائیس عام شہری جاں بحق ہوگـئے ہیں۔
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کو صوبہ صعدہ کی باقم کالونی کے مختلف علاقوں پر دوبار حملے کئے- پہلے حملے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا حملہ باقم کالونی کی ایک سڑک پر ہوا اور اس میں بھی گیارہ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا-

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب، الحدیدہ اور صنعا کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی جس میں شہریوں کے بہت سے رہائشی مکانات تباہ ہوگئے-

 یمن پر سعودی عرب کے گذشتہ بیس مہینوں سے جاری وحشیانہ حملوں کے باوجود عالمی برادری خاموش ہے اور اس ملک کے بے گناہ عوام کا قتل عام ہو رہا ہے- سعودی حملوں میں مرنے والے اکثر بچے اور عورتیں ہیں-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬