14 November 2016 - 15:25
News ID: 424470
فونت
ریاض منصور:
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کئے جانے کی بابت خبردار کیا ہے۔
ریاض منصور

 

رسا نیوز ایجنسی کی فلسطین الیوم سے رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے امریکی سفارتخانے کو  مقبوضہ بیت المقدس منتقل کئے جانے پر مبنی ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے کو فلسطینی قوم کی کھلی دشمنی قرار دیا ہے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس وعدے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ریاض منصور نے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ کا مستقل رکن ہے اور فلسطینی عوام اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کریں گے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکہ نے اس قسم کے غیرقانونی اقدامات انجام دینے کی کوشش کی تو دیوار فاصل اور نئی کالونیوں کی تعمیر کے سلسلے  میں ہیگ فوجداری عدالت کی قرارداد سمیت دوسرے آپشنوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی وزیر اعظم سے وعدہ کیا تھا کہ صدارت کے عہدے پر پہنچنے کے بعد وہ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے سنہ انیس سو سڑسٹھ میں بیت المقدس شہر کے بڑے حصے پر قبضہ کرکے  سنہ انیس سو اسّی کے دوران اس مقدس سرزمین کو زیر قبضہ علاقوں میں شامل کردیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کے دوسرے ارکان نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬