15 November 2016 - 23:13
News ID: 424488
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نائیجیریا میں حسینی عزاداروں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

بہرام قاسمی نے نائیجریہ میں شیعہ کے قتل عام کی شدید مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نائیجیریا میں حسینی عزاداروں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائیجیریا کے کانو شہر میں عزاداران امام حسین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں پر ایک ایسے وقت اندھا دھند فائرنگ کرنا، جب وہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پرعراق میں پیدل چل کر کربلا جانے کی سنت حسنہ کی یاد میں کانو سے کادونا تک پیدل چل کر جا رہے تھے ، ایک تشویشناک اور ناقابل قبول امر ہے۔ 

واضح رہے کہ پیر کو ہونے والے فوج کے اس وحشیانہ حملے میں کم سے کم سوعزادار شہید اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعے کے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرامن عزاداروں کو کانو شہر کے باہر ایک شاہراہ پر گھیر کر نشانہ بنایا ہے اور عزاداروں پر پہلے آنسوگیس کے گولے داغے  پھر براہ راست فائرنگ شروع کردی۔

کانو شہر میں عزاداروں پر پولیس کا یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب نائیجیریا کی فوج نے صوبۂ کاتسینا کے شہر فونتوا میں یوم عاشور کے جلوس پر بھی  فائرنگ کی تھی جس میں بیس عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اور فوج نے کادونا میں شیعہ مسجد کا محاصرہ کرکے تحریک اسلامی نائیجیریا کے پندرہ اراکین کو گرفتار کرلیا تھا۔

 اس سے قبل بارہ اور چودہ دسمبر دوہزار پندرہ کو نائیجیریا کی فوج نے زاریا شہر میں عزاداروں کا قتل عام کیا تھا جس میں سیکڑوں عزادارشہید ہوگئے تھے جن میں نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کے تین بیٹے بھی شامل تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں نائیجیریا کی فوج کو بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی تھی۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق نائیجیریا کے شیعوں کے ساتھ  اس ملک کی حکومت کا یہ رویہ صیہونی حکومت اور سعودی حکومت کی پالیسیوں کے دائرے میں ہے۔

واضح رہے نائیجریہ میں شیعوں کی روز بروز بڑھتی مقبولیت نے یزیدی قوم و ال یھود کی نیند حرام ہو جانے کا سبب بنا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب نے نائیجیریہ کی حکومت کی مالی امداد کے ذریعہ شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کرا رہا ہے سعودی حکومت اپنے عوام کے حق کی پائمالی کر کے دہشت گردی پھیلانے کے لئے مالی حمایت کرتا ہے جو دوسرے اسلامی ممالک کے ساتھ نائیجریہ میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۲۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬