‫‫کیٹیگری‬ :
17 November 2016 - 23:24
News ID: 424521
فونت
آیت الله سبحانی :
حضرت آیت ‌الله سبحانی نے مختلف میدان میں رضاکار فوج کے اقدامات و کاوشوں کو اپنی خوشی کا اسباب جانا ہے اور تاکید کی ہے کہ الحمد للہ عوامی رضاکار فوج نے علمی اور عملی میدان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
آیت الله سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے سردار نقدی کے ساتھ ملاقات میں رضاکار فوج کی بغیر تاخیر کوشش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : رضاکار عوامی فوج کی کوشش کے سلسلہ میں جو اس وقت ہم کو جو خبر حاصل ہوئی ہے اس نے مجھ کو خوش و خرم کر دیا ہے ۔

انہوں نے اقتصادی میدان میں عوام و حکومت کی مدد کے لئے پروڈیکشن کے میدان میں رضاکار فوج کے قدم کو قابل قدر و لائق تشکر جانتے ہوئے کہا : وہ قوم جو اپنی روزی خود حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو اس نے آزادی حاصل کر لی ہے اور وہ غیر ملک کی محتاجی سے رہا ہو جائے گا ۔

مرجع تقلید نے زراعت کے میدان میں علم و تجربہ کو ضروری جانتے ہوئے اظہار کیا : الحمد للہ رضاکار فوج نے علم اور تجربہ دونوں میدان میں جو کامیابی حاصل کی ہے بندہ رضاکار فوج کی اس کوشش پر بہت شکر گزار ہیں ۔

انہوں نے اسی سلسلہ میں وضاحت کی : زراعت کو سائینسی کرنے میں رضاکار فوج نے بہت ہی اہم کردار پیش کیا ہے اور ہماری زراعت سائینسی ہو جائے تو یقینا خداوند عالم کے قول کے مطابق جو قرآن کریم میں تاکید کی ہے کہ ہر دانہ سے ۹۰۰ دانہ کاشت کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے رضاکار فوج سے عقیدتی میدان میں مضبوطی کی تاکید کرتے ہوئے یاد دہانی کی : رضاکار فوج دشمنوں کی طرف سے سائیبر اسپیس میں جوانوں کو منحرف کرنے کے لئے جو شبہات و سازش پیش کی جاتی ہے اس کو دور کرنے کے لئے اس میدان میں بھی قدم رکھیں اور معاشرے کے مختلف طبقہ سے اپنے رابطے میں جوانوں کے دینی عقیدے کی حفاظت و مضبوطی کی کوشش کریں ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۵۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬