‫‫کیٹیگری‬ :
19 November 2016 - 23:42
News ID: 424558
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے آیت اللہ امامی کاشانی کربلائے معلی میں اربعین حسینی کے عظیم اجتماع کو دشمنان اسلام کے مقابلے میں شیعہ و سنی مسلمانوں کی استقامت اوراتحاد کا انتہائی غیر معمولی جلوہ قراردیا ۔
آیت اللہ امامی کاشانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے کربلائے معلی عراق میں اربعین حسینی کے عظیم اجتماع کو دشمنان اسلام کے مقابلے میں شیعہ و سنی مسلمانوں کی استقامت اوراتحاد کا انتہائی غیر معمولی جلوہ قراردیا ۔

آیت اللہ امامی کاشانی امت اسلامیہ میں اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کی عالمی سامراج اور بین الاقوامی صیہونیزم کی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا: کربلائے معلی میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں مختلف اسلامی مذاہب و مسالک کے پیروؤں کی کروڑوں کی تعداد میں موجودگی اسلام مخالف سازشوں کے مقابلے میں امت اسلامیہ کی استقامت اور ان کے عزم و حوصلے کا ثبوت ہے ۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اعلی انسانی صفات اور کمالات صحرائے کربلا میں کھل کر ظاہر ہوئے کہا : اربعین حسینی کی عظمت نے سامراج پر لرزہ طاری کردیا ہے  ۔

تہران کے امام جمعہ نے کہا : عالم اسلام کوچاہئے کہ وہ پوری بصیرت اور امریکا اور صیہونی حکومت کی سازشوں کو اچھی طرح سمجھ کر علاقے کے ملکوں کے خلاف ان کے منصوبوں کو ناکام بنائے ۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے علاقے کے ملکوں منجملہ شام، یمن، عراق اور افغانستان میں جاری جنگ و خونریزی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار امریکا اور دہشت گردی کے حامی ملکوں کو قراردیا اور کہا: امریکا اور اس کےاتحادی ایک ایسے وقت ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگارہے ہیں جب خود امریکا دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد اوردہشت گردوں کو ٹریننگ دے رہا ہے  ۔

انہوں نے امریکا کے صدارتی انتخابات کے بارے میں بھی کہا : ان انتخابات کے نتائج اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے کیونکہ ان سے عالمی بحرانوں اور خود امریکی عوام کی مشکلات کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۸۶

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬