20 November 2016 - 22:53
News ID: 424580
فونت
ولید بن طلال :
سعودی عرب کے شہزادے ولید بن طلال نے کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات بہت بہتر ہوں گے ۔
ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہزادے ولید بن طلال نے کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات بہت بہتر ہوں گے ۔

انہوں نے بیان کیا : ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں اور وہ ٹرمپ کو قریب سے جانتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ولید بن طلال نے کہا کہ اس کے ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ٹرمپ کی بیٹی اس کی بہترین دوست ہے ۔

اس نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ اس کے تعلقات ۲۵ سال پرانے ہیں۔ اس نے کہا کہ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے اور مضبوط ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬