19 June 2012 - 17:46
News ID: 4246
فونت
رسا نيوزايجنسي - سپريم کورٹ آف پاکستان نے اسپيکر رولنگ کيس ميں وزير اعظم يوسف رضا گيلاني کو نا اہل قرار ديا ?
گيلاني

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، اسپيکر رولنگ کيس ميں سپريم کورٹ آف پاکستان کي جانب سے وزير اعظم يوسف رضا گيلاني کو نا اہل قرار دئے جانے پروفاقي کابينہ تحليل ہو گئي ?

گيلاني کي نا اہلي 26 اپريل سے تصور ہوگي ? سپريم کورٹ نے اپنے فيصلے ميں کہا کہ وزير اعظم گيلاني نا اہلي کے بعد اب پارليمنٹ کے رکن بھي نہيں رہے اور اليکشن کميشن ان کي نا اہلي کا نوٹيفيکيشن جاري کرے ?

اسپيکر رولنگ کيس ميں چيف جسٹس افتخار محمد چودھري نے اس بات کي تشريح کرتے ہوئے کہ اگر وزيراعظم اپيل کرديتے تو نا اہلي کچھ عرصے کے لئے رک سکتي تھي تاکيد کي : اسپيکر کي رولنگ کے خلاف درخواستوں کي سماعت چيف جسٹس افتخار محمد چودھري کي سربراہي ميں تين رکني بينچ نے کي?

چيف جسٹس نے يہ کہتے ہوئے کہ اسپيکر نے ريفرنس کا راستہ نہيں روکا بلکہ اپنے ذہن سے وزير اعظم کي اہليت کے بارے ميں فيصلہ کيا کہا : عدالت کے فيصلے کے اوپر اپيليٹ کورٹ کے علاوہ کوئي نہيں بيٹھ سکتا? اسپيکر کو اس مقدمے کا فيصلہ کرنے کا اختيار نہيں ہے?

عدالت نے صدر مملکت سے مطالبہ کيا : وہ پاکستان جمہوريت کا تسلسل جاري رکھنے کے ليے اقدامات کريں اور نئے وزير اعظم کے انتخاب کے ليے آئيني اقدامات اٹھائے جائيں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬