‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2016 - 17:57
News ID: 424635
فونت
آیت الله کعبی نے موریتانیہ کے علماء و مفکرین سے ملاقات میں؛
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے برجستہ رکن نے آل سعود کو بنی امیہ کے راستے پر چلنے والا اور قتل و غارت و دھشتگردی کا مرکز بتاتے ہوئے ملت اسلامیہ سے دشمنوں کی سازشوں کے مقابل ہوشیار رہنے کی درخواست کی ۔
آیت اللہ عباس کعبی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، موریتانیہ کے سنی اور صوفی علمائے کرام و مفکرین کے وفد نے اپنے سفر قم کے درمیان خبرگان رھبر کونسل میں صوبہ خوزستان کے عوامی نمائندے حضرت آیت الله شیخ عباس کعبی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

آیت الله کعبی نے اس ملاقات میں دھشت گرد گروہ داعش کو اسلامی آئین و تعلیمات کے خلاف جانا اور کہا: داعش ایسے حالات میں دین اور خدا کے نام پر بے گناہ انسانوں کے ذبح اور قتل عام میں مصروف ہے کہ اس کے غاصب صھیونیت سے بہت قریبی رابطے ہیں اور ان کے زخمی افراد تل آبیب میں مداوا کئے جاتے ہیں ۔

انہوں نے اسلام سے منافقین کی دشمنی کافروں سے زیادہ بدتر جانا اور کہا: منافقین صلح اور برادری کو نہیں سمجھتے اور مسلمانوں کی نابودی اور بربادی کے درپہ رہتے ہیں ، اگر ہم ابتدائے اسلام سے آج تک کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں ملے گا کہ عالم اسلام کی سب سے بڑی مشکل منافقین رہے ہیں ۔

خبرگان رھبر کونسل میں صوبہ خوزستان کے عوامی نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نفاق کی ابتداء اور جڑیں ابوسفیان و بنی امیہ سے ملتی ہیں کہا: منافقین کو قدرت ، حکومت اور شھرت پسند ہے ، یہ ملت اسلامیہ پر اپنا قبضہ جمانے کے لئے پوری ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰ / ک۳۰۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬