‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2016 - 23:08
News ID: 424651
فونت
حجت الاسلام ناظر عباس تقوی:
ایس یو سی سندھ کے صدر نے ایک بیان میں کہا : ہم اپنے ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں، عالمی ادارے بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان گشیدگی کی صورتحال ختم ہوسکے۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے چہلم امام حسین کے موقع پر سندھ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا : ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح سندھ بھر میں چہلم امام حسین پر سیکورٹی کے اقدامات کئے گئے، اس ہی طرح سندھ بھر میں لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکورٹی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہوسکے۔

حجت الاسلام ناظر عباس تقوی کا ملک کی صورتحال پر مزید کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی حوالے سے ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہے، ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں اور بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہم اپنے ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں، عالمی ادارے بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان گشیدگی کی صورتحال ختم ہوسکے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬