27 November 2016 - 13:46
News ID: 424705
فونت
یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے جاری ہیں۔
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں ایک بار پھر یمن کے رہائشی علاقوں پر حملے کیے۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ رات صوبے تعز اور سعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دسیوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسی طرح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مرکزی صوبوں مآرب اور ذمار کی صرواح اور الحداء کالونیوں پر بھی بمباری کردی۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر میں واقع سعودی فوجی اڈے پر میزائل داغے۔ اس حملے میں سعودی عرب کے دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اسی طرح یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے تعز میں واقع ذباب ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتیوں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔ یمنی فورسز نے اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب کے جیزان صوبے میں واقع بیت المشقف اور مدرسه الغاویه علاقوں میں بھی متعدد سعودی فوجیوں کو اپنے مارٹر گولوں کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔

      قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے اپنے بعض عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمنی عوام کے خلاف جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ دس ماہ سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں آٹھ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی بنیادی تنصیبات کو جان بوجھ کر تباہ کر دیا گیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬