‫‫کیٹیگری‬ :
03 December 2016 - 11:45
News ID: 424839
فونت
آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان:
مجلس اعلائے اسلامی لبنان کے نائب صدر نے لبنان کو مشرق و مغرب کا نطقہ وصل قرار دیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
آيت الله قبلان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی لبنان کے نائب صدر آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان نے اس ھفتہ لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ہونے والی نماز جمعہ کہ جو کثیر تعداد میں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی ، علاقہ میں لبنان کو اس کی حقیقی موقعیت کی جانب بازگشت دیئے جانے کی جانب تاکید کی اور کہا: لبنانی اپنے ملک کو مشرق و مغرب کا نطقہ وصل قرار دنے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: لبنانی مختلف قبائل اور مذاھب کے ساتھ صلح آمیز زندگی بسر کرنے کی بنیاد پر دنیا کی نگاہ میں ہے ،  لھذا اس ملک کی عوام اپنی ثقافتوں میں تبدیلی لاکر لبنان کو دنیا کا منفرد ملک بنا دیں ۔

سرزمین لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے سیاست مداروں سے اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی اور کہا: سیاست مدار حضرات اپنے اختلافات کو ختم کریں اور قومی مصالح کو نگاہ میں لائیں تاکہ حکومت کی تشکیل میں قومی یکجتی اور ھمدلی کا نیا باب کھل سکے ۔

انہوں نے بیان کیا: لبنانی عوام متحدہ حکومت کے قیام کی خواھاں ہے کیوں کہ اتحاد و ھمدلی ملک کی بنیادوں میں استحکام کا باعث ، قومی توانائیوں میں اضافہ کا سبب ، دشمن سے ٹکرانے میں کامیابی کا رمز و راز اور داخلی سلامتی کی سطح میں اضافہ کا باعث ہے ۔

آیت الله شیخ قبلان نے حالیہ الیکشن قانونین کی اصلاح کئے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا: الیکشن کے حالیہ قانون کو نادیدہ قرار دیتے ہوئے حقیقی اصلاحات تک رسائی ممکن ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬