04 December 2016 - 23:24
News ID: 424871
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : مشترکہ جامع جوہری معاہدے کے نفاذ سے دشمنوں کی جانب سے ملکی معیشت کے خلاف سازشیں بے نقاب ہوئی ہیں۔
حجت الاسلام حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : مشترکہ جامع جوہری معاہدے کے نفاذ سے دشمنوں کی جانب سے ملکی معیشت کے خلاف سازشیں بے نقاب ہوئی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : گزشتہ چند دہائیوں میں تیل کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاو کی وجہ سے ملکی معیشت پر کافی اثر پڑا ہے۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے اس اجلاس میں آئندہ سال کے لئے بجٹ کے مسودے کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کو پیش کر دیا۔

انہوں نے بینکینگ پر پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہمارا ملک درآمدی اور برآمدی روٹس بلاک تھے اور بینکنگ مسائل کی پابندیوں کی صف میں شامل تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : جوہری معاہدے کے بعد ملک کی تیل کی سفارت کاری میں کافی کامیابیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے بیان کیا : اوپیک تنظیم کے رکن ممالک کے تعاون سے حالیہ مہینوں میں تیل کی قیمتوں کو عالمی سطح پر مستحکم بنایا گیا ہے۔ مستقبل میں اسلامی جمہوریہ ایران کو کسی طرح کی پابندیوں اور پیداواری حجم کو بڑھانے کے حوالے سے شرائط کا سامنا نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی پارلیہ مینٹ نے ایران کے خلاف پابندی کی مدت میں مزید تجدید کر دی ہے جو مشترکہ جامع جوہری معاہدے کے خلاف ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬