05 December 2016 - 08:51
News ID: 424873
فونت
امریکہ کے وزیر جنگ اشٹن کارٹر نے عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی جاری رہنے پر تاکید کی ہے۔
امریکن فوجی

 

رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق ، امریکی وزیر جنگ اشٹن کارٹر نے سنیچر کو کہا کہ داعش دہشتگردوں کے خلاف موصل میں ہونے والے آپریشن کے ختم ہونے کے بعد بھی امریکی فوجی عراق کی سرزمین میں رہیں گے۔

اشٹن کارٹر نے آزاد شدہ علاقوں سے داعش دہشتگردوں کا صفایا کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عراق میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھے گا۔

اشٹن کارٹر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ عراقی حکام ہمیشہ عراق کی سرزمین سے امریکی افواج کے انخلاء پر تاکید کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے حالیہ دنوں میں داعش دہشتگردوں کے خلاف، موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬