‫‫کیٹیگری‬ :
05 December 2016 - 09:07
News ID: 424878
فونت
بحرین کی شاہی حکومت کی ایک عدالت نے سرکردہ آمریت مخالف رہنما اور جمیعت وفاق ملی کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی سلمان کے خلاف حتمی فیصلے کا اعلان بارہ دسمبر تک موخر کردیا ہے۔
شیخ علی سلمان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام شیخ علی سلمان کو اتوار کے روز فوج اور سیکورٹی فورس کے کڑے حصار کے درمیان عدالت میں لایا گیا تاہم عدالت نے سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے شیخ علی سلمان کے گھروالوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو اپیل کورٹ میں آنے کی اجازت نہیں دی۔

حجت الاسلام شیخ سلمان کو دسمبر دوہزار چودہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر شاہی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے۔اس سے قبل سترہ اکتوبر کو بحرین کی اپیل کورٹ نے ان کے خلاف نو سال قید کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ مقدمہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے پرامن عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام سیاسی اصلاحات، انصاف کے قیام اورمتعصبانہ رویئے کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بحرین کی شاہی حکومت عوام کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی فوجیوں کے تعاون سے پرامن مظاہروں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے دوران سیکڑوں بحرینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬