06 December 2016 - 22:31
News ID: 424906
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا : خطے کے موجودہ بحران کے حل کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی سیاسی مذاکرات ہے ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمنٹ کے سربراہ  ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے سویڈن کے وزیر صحت گابریل ویک اسٹرم کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفت و گو کرتے ہوئے بیان کیا : خطے کے موجودہ بحران کے حل کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی سیاسی مذاکرات ہے اور بحران کو صرف مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : اسلامی جمہوریہ ایران یورپی ممالک کے ساتھ خطے کے موجودہ بحران کے حوالے سے تعاون کیلئے تیار ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور صنعتی تعلقات کی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ایران اور سویڈن کے در میان توانائی، آٹوموٹو، صحت کی دیکھ بھال اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ لین دین اور تبادلے کی سہولت کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمنٹ کے سربراہ  نے کہا : دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کی توسیع کیساتھ خطے کے بحران کو حل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنی گفت و گو میں دہشت گردی سے مقابلہ کرنے اور منشیات کی اسملنگ کی روک تھام اور انسانی حقوق پر زور دیا۔

سویڈن کے وزیر صحت نے کہا : سویڈن ایران کے ساتھ باہمی اور کثیر الجہتی تعاون کا خواہاں ہے اور سویڈں کی کمپنیاں اور نجی شعبے ایرانی تاجروں اور کمپنیوں کیساتھ تعاون کی ترقی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اور اسی طرح دونوں ممالک خطے کے موجودہ بحران کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور سویڈن ایران کیساتھ اس حوالے سے تعاون کا خواہاں ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬