07 December 2016 - 15:46
News ID: 424925
فونت
عراقی وزیراعظم:
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد میں شامل تمام فوجیوں کے انخلا پر زور دیا ہے۔
حیدر العبادی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم نے بغداد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : داعش کے خاتمے کے بعد غیر ملکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عراقی وزیر اعظم نے واضح الفاظ میں کہا : بغداد داعش کے خلاف جنگ کے خاتمے کے بعد کسی بھی ملک کو عراق میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی فوجی داعش کی مکمل شکست کے بعد بھی عراق میں باقی رہیں گے۔

عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے موصل شہر میں داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے اور صوبہ نینوا کو بہت جلد داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا۔

انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ داعش کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران عام شہریوں کے تحفظ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حیدر العبادی نے سترہ اکتوبر کو موصل کی آزادی کے لیے بڑے فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا جس میں عراقی فوج، پولیس، عوامی رضاکار فورس اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے ساٹھ ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬