08 December 2016 - 20:48
News ID: 424945
فونت
جمعیت علمائے اسلام پاکستان :
جمعیت علمائے اسلام ف کے زیراہتمام سندہ اسمبلی میں اقلیتوں سے متعلق متنازعہ بل کی منظوری کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی ۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، جے یو آئی کے حجت الاسلام راشد محمود سومرو، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکر یٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی ، وفاق المدارس کے قاری حفیظ جالندھری، جماعت اسلامی کے معراج الہدیٰ صدیقی و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین مقدس اسلام اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ دینی جماعتوں کو اقلیتوں کے مقابل آنے کی بجائے ان کے جائز حقوق کا تحفظ کرنا چاہئے۔

سندہ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کو چاہئے تھا کہ بل کے سلسلے میں علمائے کرام اور دینی جماعتوں کو اعتماد میں لیتی، بل کو جلد بازی میں پاس کرانا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام دشمنی پر مبنی ایجنڈا قبول نہیں، اقلیتوں کو اگر مشکلات یا امتیازی سلوک کا سامنا ہے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔ حقوق نسواں بل ہو یا اقلیتوں سے متعلق حالیہ بل ، اس کے پیچھے کچھ مذموم عزائم چھپے ہیں، رقص و سرود کی محفلیں اور ناچ گانے کی تشہیر کسی صورت قبول نہیں۔ سندہ اسمبلی اور حکومت کو چاہئے کہ وہ متنازعہ نکات پر علمائے کرام اور دینی جماعتوں سے مذاکرات کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬