‫‫کیٹیگری‬ :
11 December 2016 - 14:56
News ID: 424993
فونت
آیت الله سید محمد تقی مدرسی:
سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین نے ملک میں بڑھتے ہوئے فساد پر شدید تنقید کی اور شریعت اسلامی کے خلاف ملک میں موجود قانون اور آئین کی اصلاح کا مطالبہ کیا ۔
سید محمد تقی مدرسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے مشھور شیعہ عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے گذشتہ روز اپنے ارسال کردہ پیغام میں ملک کے حالات کی بہ نسبت حکمرانوں کو متنبہ کیا اور کہا: پٹرول کی قمیت میں کمی ، دفاتر میں فساد ، مشکلات کی مقدار میں افزائش مستقبل میں عراقیوں کو شدید مشکلات سے روبرو کردے گی  ۔

سرزمین عراق کے اس شیعہ عالم دین نے کہا: شریعت اسلامی کے خلاف موجود قانون اور آئین کی اصلاح کی جائے کیوں کہ موجودہ مسائل ، قوم کے صبر و تحمل سے بالاتر ہیں ، اگر دفاتر میں فساد اسی طرح تیزی سے پھیلتے رہے تو حکمرانوں بدترین نتائج سے روبرو ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا: آفسوں میں موجود بعض قانونین فسادات میں توسیع کا سبب ہیں لھذا ان فسادات کو لگام دینے کے لئے جلد از جلد ڈیجیٹل سیسٹم کیا قیام کیا جائے اور قومی خدمات میں تیزی لائی جائے ۔

آیت الله مدرسی نے عوام کی شکایتوں پر توجہ کئے جانے کی درخواست کی اور کہا: حکمراں اپنے آفسوں پر نگاہ رکھیں اور لوگوں کی درخواستوں پر توجہ کریں ۔

انہوں نے تاکید کی: ہمارے ملک کے حکمراں اور سیاست مدار خداوند متعال پر توکل اور بھروسہ کرتے ہوئے اپنے وظائف کو بطور احسن انجام دیں اور ملک کی ترقی میں کوشاں رہیں ۔

سرزمین عراق کے اس شیعہ عالم دین نے عراقیوں کو حلیم و بردبار بتایا اور کہا : عراقیوں نے سابق ڈیکٹیٹر صدام حسین کے زمانہ سے آج تک بے شمار مشکلات دیکھی ہیں مگر ھر بار صبر و تحمل سے کام لیا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬