11 December 2016 - 15:24
News ID: 425002
فونت
حماس:
حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے اسرائیل کے لیے امریکہ کی مالی اور فوجی امداد کو دہشت گردی کی کھلی حمایت کے مترادف قرار دیا ہے۔
فوزی برھوم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے امریکہ کی مالی اور فوجی امداد ، نہ صرف فلسطینیوں بلکہ پورے خطے کے عوام کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کو چھپانے کی کوشش ہے۔

حماس کے ترجمان نے واضح کیا کہ امریکہ  کی مسلسل حمایت کے نتیجے میں اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات جاری رکھنے اورعالمی قوانین پامال کرنے کی شہہ مل رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی سینٹ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسرائیل کے لیے تین اعشاریہ چارارب ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیل کے میزائل پروگرام کی تقویت کے لیے چھے ملین ڈالر الگ سے فراہم کیے جائیں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬