11 December 2016 - 15:40
News ID: 425008
فونت
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق میں ایک اور قرار داد کی منظوری دے دی ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینیوں کی مدد کے عنوان سے منظور کی جانے والی اس قرار داد کے حق میں جنرل اسمبلی کے ایک سو ساٹھ ارکان نے ووٹ دیئے۔ اس قرار داد میں دنیا کے ملکوں اور عالمی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی اقتصادی اور سماجی امداد میں اضافہ کریں۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے قرار داد کی منظوری پر جنرل اسمبلی کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے عالمی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی قبضے اور محاصرے کی وجہ سے فلسطینیوں کو انتہائی بحرانی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کے روز بھی فلسطین سے متعلق آٹھ قرار دادوں کی منظوری دی تھی جن میں سے چار قرار دادوں میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی گئی تھی۔

یہ قرار دادیں ایسے وقت میں منظور کی گئی ہیں جب اسرائیل نے آج تک اقوام متحدہ کی کسی بھی قرار داد پر عمل نہیں کیا ہے اور فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر، غزہ کا محاصرہ اور فلسطینی عوام کے قتل عام  کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬