‫‫کیٹیگری‬ :
13 December 2016 - 22:24
News ID: 425052
فونت
آیت‎الله جوادی آملی :
حضرت آیت ‎‎الله جوادی آملی نے کہا : جو لوگ چاہتے ہیں کہ انقلابی باقی رہیں ان کو امام خمینی (رح) کے قدم پر چلنا چاہیئے ، انقلابی رہنا دوکان کھولنا نہیں ہے ، گمراہی کی طرف نہیں جانا چاہیئے ، کسی کا راستہ بند نہیں کرنا چاہیئے ، خداوند عالم ہمارے قلب میں کسی کی برائی قرار نہ دے ۔
حضرت آیت ‎‎الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے تفسیر قرآن کے درس خارج میں سورہ مبارکہ قاف کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا : سورہ مبارکہ قاف مکہ میں نازل ہوا اور اصول دیں خاص کر قیامت کے سلسلہ میں زیادہ بھث کی گئی ہے کیونکہ اس زمانہ میں قیامت کا مسئلہ بہت ہی اہم تھا ، قیامت کا مسئلہ اس وقت واضح ہوگا جب انسان کو اچھی طرح پہچانا جائے ، قرآن کریم نے اہم کام جو انجام دیا ہے وہ یہ ہے کہ انسان اور حیات و موت کا تعارف کرایا ہے اور اس انسان کی شناخت کا مسئلہ پہلے کے انبیا کے زمانہ میں پایا جاتا رہا ہے ۔ 

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جس طرح قرآن کریم نے موت کی تفسیر کے سلسلہ میں کوشش کی ہے دوسری کتابوں میں شاید اس طرح کام نہیں ہوا ہے ، قرآن کریم کا اصرار ہے کہ انسان کا تنہا دشمن موت ہے ، کیونکہ خوف کھاتا ہے اور مر جاتا ہے سانپ و بچھو اور تمام ہلاک کرنے والی چیزوں سے خوف کھاتا ہے لیکن قرآن نے ثابت کیا ہے کہ انسان موت کو بھی موت دیتا ہے اس کا لازمہ یہ ہے کہ انسان ایک ابدی شی کا مالک ہے ، موت ایک پل کی طرح ہے کہ انسان اس پر سے گذر کر اس طرف چلا جاتا ہے ۔ 

قرآن کریم کے مشہور و معروف مفسر نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ عجیب بات یہ ہے کہ کیا انسان نابود ہو سکتا ہے بیان کیا : قرآن کریم فرماتا ہے عجیب یہ نہیں ہے کہ انسان دوبارہ زندہ ہوگا بلکہ عجیب یہ ہے کہ کہا جائے کہ انسان نابود ہوتا ہے ، فرمایا موت کا مزہ حق ہے اور انسان بہت ساری چیزوں کا انکار کرتا رہا جس کو موت کے وقت مشاھدہ کرے گا ، انسان اس آنکھ سے حق کو دیکھتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۱۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬