14 December 2016 - 16:27
News ID: 425054
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی افریقہ نے دفاعی اور فوجی تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
ایران اور جنوبی افریقا کا پرچم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفاعی اور فوجی تعاون کی اس یادداشت پر ایران اور جنوبی افریقہ کے وزرائے دفاع نے دستخط کئے۔ اس موقع پر ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی استحکام اور امن و سلامتی کو مضبوط بنانے کی کوشش اور دہشت گردی کے خلاف ٹھوس جدوجہد جیسے معاملات، ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کی یادداشت کا اہم حصہ ہیں۔ تعاون کی اس یادداشت کے تحت ایران اور جنوبی افریقہ، سمندری سیکورٹی، ٹریننگ اور منظم جرائم کی روک تھام کی غرض سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

قبل ازیں ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما سے ملاقات اور علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر جیک زوما نے جنوبی افریقہ اور ایران کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور ایران، دنیا کے دو خودمختار اور اہم ممالک ہیں اور کسی بھی طاقت کو ایران کے ساتھ جنوبی افریقہ کے تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬