‫‫کیٹیگری‬ :
14 December 2016 - 17:10
News ID: 425056
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلام نے فرمایا ہے کہ ایران پر دشمنوں کا ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی تسلط حاصل کرنے کا ایک مقصد ایرانی نوجوانوں اور جوانوں میں اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنا ہے-
رھبر اور نوجوان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کو سن بلوغ تک پہنچنے والے طلبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ملت ایران کے آج کے بچّے، جو کل اس قوم کے مرد اور عہدیدار ہوں گے، انھیں چاہئے کہ اجتماعات میں بھرپور طریقے سے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے کر دشمن کی اس سازش کو ناکام بنانے میں موثرکردار ادا کریں-

رہبر انقلاب اسلامی نے سن بلوغ اور اس کے  بعد عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سن بلوغ کے معنوی دور کی قدر کرنے کی نصیحت کی اور فرمایا کہ ذاتی اور سماجی پیشرفت کا راز، اللہ تعالی کے ساتھ رابطے کو محفوظ رکھنے میں مضمر ہے اور آج مغربی تمدن و ثقافت میں انحطاط کی وجہ، اللہ سے قطع رابطہ ہے- 

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نوجوانوں کو، شہداء کو اپنے لئے نمونہ عمل بنانے کی نصیحت کی اور فرمایا کہ ان شہداء نے اپنی نوجوانی اور جوانی، قومی خودمختاری، ملک کے مفادات اور مصلحتوں نیز دشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے اپنی سب سے قیمتی چیز یعنی اپنی جان، اللہ کی راہ میں قربان کی ہے -

آپ نے اللہ تعالی سے رابطے کا بہترین وسیلہ نماز اور تلاوت قرآن مجید کو قرار دیا اور فرمایا کہ اس حقیقت کے پیش نظر کہ نماز میں انسان کا مخاطب، اللہ تعالی ہے، وہ توکل، شجاعت اور خوداعتمادی کا باعث ہوتی ہے لہذا نماز کو اول وقت اور پوری توجہ سے پڑھنا چاہئے اور اس میں قرآنی آیات، اس کے نورانی مفاہیم اور ہدایت سے دائمی انس پیدا کرنا چاہئے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬