14 December 2016 - 17:30
News ID: 425071
فونت
سرتاج عزیز:
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے جنگ یمن میں فوجی شرکت کو اپنے ملک کے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ محاذ آرائی سے تعبیر کیا ہے۔
سرتاج عزیز

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خارجہ امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے یمن جنگ میں فوجی شمولیت میں اپنے ملک کی عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں فوجی شرکت کا مطلب پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ مقابلہ آرائی ہے جو ملکی آبادی کا پانچواں حصہ ہیں-

سرتاج عزیز نے کہا کہ در اصل یہ ادیان و مذاہب کی جنگ ہے اور اس کا مقصد، مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا ہے-

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے کہا کہ جنگ یمن میں شرکت کرنے کا مطلب درحقیقت پاکستانی عوام سے مقابلہ آرائی ہے اور مصلحت کا تقاضا یہ نہیں ہے کہ ہم اس جنگ میں شرکت کریں-

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے واقعے کے بعد غلط پالیسی اختیار کی اور افغانستان جنگ میں کود پڑا اور پاکستان کو اسی وجہ سے برسوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے-

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ پاکستان، یمن اور شام میں فوج بھیبجنے کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں رکھتا-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬