‫‫کیٹیگری‬ :
18 December 2016 - 13:05
News ID: 425142
فونت
حرم امیر المومنین (ع) میں ننھے بچوں کی جانب سے میلاد مصطفی(ص) و امام جعفر صادق(ع) کی تقریب کا انعقاد۔
میلاد مصطفی(ع) و امام جعفر صادق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ امور دینیہ کے تحت بچوں نے ولادت باسعادت منجی بشریت حضرت محمد (ص) اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

اس تقریب کے  نگران مومل جواد نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اس تقریب میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور میلاد کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔

تقریب میں بچوں کو ان دو عظیم شخصیات کی سیرت سے بھی روشناس کروایا گیا۔

اس کے علاوہ جن بچوں کے نام محمد یا جعفر تھے ان کو خصوصی انعامات بھی دئے گئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بچوں کے لئے ایسی محافل کا انعقاد ہر معصوم کی ولادت یا شہادت کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬