19 December 2016 - 11:08
News ID: 425152
فونت
کل صبح مشھد مقدس میں؛
مجمع جهانی تقریب مذاهب کے اولین جنرل سکریٹری اور برسوں تک اتحاد اسلامی کی کوشش کرنے والے آیت الله واعظ زاده خراسانی نے ولادت رسول اسلام(ص) و ھفتہ وحدت کے ختم ہوتے ہی اس دارفانی کو الوداع کہدیا ۔
آیت الله محمد واعظ زاده خراسانی


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی مشھد مقدس سے رپورٹ کے مطابق، منادی اتحاد اسلامی آیت الله محمد واعظ زاده خراسانی نے کل صبح کہلوت سن کی بناء پر مشھد مقدس میں اس دارفانی کو الوداع کہدیا ۔

آپ 15 جون سن 1925 عیسوی کو مشھد مقدس میں ایک عالم اور دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے ، آپ مجمع جهانی تقریب مذاهب کے اولین جنرل سکریٹری تھے جس نے ملت اسلامیہ کے اتحاد و یجکہتی کی انتھک کوشش کی اور دشمنوں کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بنے رہے ۔  

آیت الله واعظ زاده خراسانی نے اپنی ابتدائی تعلیم مشهد مقدس کے حوزہ علمیہ میں حاصل کی اور پھر نجف اشرف و قم کے بزرگان کے سامنے اپنی اعلی تعلیم کے حصول میں زانوئے ادب تہ کیا ، امام خمینی(ره)، سید حسین طباطبائی، شیخ هاشم اور شیخ مجتبی قزوینی جیسے بزرگان آپ کے اساتذہ میں شمار کئے جاتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬