22 December 2016 - 18:17
News ID: 425227
فونت
مصر کے مفتی:
مصر کے مفتی نے جرمن کے شہر برلن میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمین سے دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔
شوقی علام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے مفتی شوقی علام نے اپنے ایک پیغام میں جرمن کے شہر برلن میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

اس پیغام میں بیان ہوا : دہشت گردی ایک عالمی خطرہ بن چکا ہے اور اس کی نابودی کے لئے تمام ممالک کے درمیان سوائے اتحاد و یکجہتی کے کوئی اور راستہ نہیں پایا جاتا ہے ۔

شوقی علام نے وضاحت کی : دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے صرف فوجی اقدام پر تکیہ نہیں کرنا چاہیئے بلکہ فکری اقدام کے ذریعہ انتہا پسندی فکر کا مقابلہ ضروری ہے ۔

انہوں نے دہشت گردی اقدامات کو عالمی صلح کے خلاف جانا ہے اور وضاحت کی : مہاجر مسلمانوں کی سر پر دوسرے ملک خاص کر یوروپی ممالک میں حقیقی و صحیح اسلام کی اشاعت و نشر کی سخت ذمہ داری ہے  

مصر کے مفتی نے بیان کیا : جرمنی میں ہوئے اس دہشت گردانہ حملہ کی اس ملک کی حکومت و عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے اس حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے لئے حصول صبر کی دعا کرتا ہوں ۔

قابل ذکر ہے کہ ایک ٹرک کے ڈرائور نے دو روز پہلے کریسمس کے خریداری کر رہے پر جمعیت بازار میں لوگوں پر دہشت گردانہ حملہ کیا ہے جس میں ۱۲ لوگ جان بحق اور ۴۷ لوگ زخمی ہو گئے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬