28 December 2016 - 15:15
News ID: 425333
فونت
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کی رات الدراز کے علاقے میں احتجاجی مظاہرین پر حملہ کیا ہے۔
 بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے احتجاجی مظاہرین نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ باقر النمر کو پھانسی کی سزا دیئے جانے کے ایک سال پورا ہونے کی مناسبت  سے، بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے اجتماع کیا اور شیخ باقر النمر کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا ۔

سعودی عرب کے اہل تشیع بھی آئندہ جمعے سے ایک ہفتے تک شیخ باقر النمر کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کریں گے اور ان کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیں گے۔ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد آمیز اقدامات کے باوجود بحرینی عوام بدستور شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے کئی بار دھرنا دینے والوں پر حملہ اور ان پر تشدد کر کے انھیں منتشر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اپنی ان کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ درایں اثنا سیکڑوں بحرینی عوام نے بدھ کی صبح آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے فدا اسکوائر میں نماز فجر ادا کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬