28 December 2016 - 22:04
News ID: 425350
فونت
الازهر اسلامک ریسرچ سنٹر کے سربراہ نے سن ۲۰۱۶ عیسوی میں دنیا میں ۳۰۴ مبلغ ارسال کئے جانے کی خبر دی ۔
شیخ محیی الدین العفیفی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، الازهر اسلامک ریسرچ سنٹر کے سربراہ شیخ محی الدین عفیفی نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سن 2016 عیسوی میں دنیا میں 304 مبلغ کا اعزام کئے جانے کی اطلاع دی ۔

انہوں نے مزید کہا:  حقیقی اسلام سے آگاہی اور منحرف افکار سے مقابلہ ان مبلغین کا مقصد ہے ۔

الازهر اسلامک ریسرچ سنٹر کے سربراہ نے کہا: آئندہ سال بیرونی ممالک میں تبلیغ دین کی غرض سے جانے کے لئے ابھی تک 377 طلاب نے امتحانات کے مراحل طے کر لئے ہیں اور وہ تبلیغ کے لئے جانے کو تیار ہیں ۔

انہوں نے نائجیریا میں سب سے زیادہ مبلغ ارسال کئے جانے کی خبر دی اور کہا: گذشتہ برس افریقا میں 199 مبلغ ، ایشیا میں 98 مبلغ ، یوروپ اور امریکا میں 7 افراد تبلیغ دین کے لئے اعزام کئے گئے تھے  ۔

شیخ محی الدین عفیفی نے مبلغین کی ذمہ داریاں سنگین بتائیں اور کہا: مبلغین دنیا میں الازھر مصر کے نمائندہ ہیں لھذا تبلیغ اسلام میں ان کے دوش پر سنگین ذمہ داریاں ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬