30 December 2016 - 19:49
News ID: 425383
فونت
بحرین کے انسانی حقوق کے ناظر نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کے خاندان کے ایک شخص نے اس شیعہ خاتون پریس رپورٹر کو اس کے بچے کے سامنے قتل کر دیا ۔
 شیعہ خاتون پریس رپورٹر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کے خاندان کے ایک شخص نے اس شیعہ خاتون پریس رپورٹر کو اس کے ۶ سال کے چھوٹے بچے کے آنکھوں کے سامنے قتل کر دیا ۔

بحرین کی ۲۸ سالہ شیعہ خاتون پریس رپورٹر ایمان صالحی کے قتل کی خبر جس کو گزشتہ روز ایک بحرینی شخص نے قتل کر دیا تھا بحرین کی عوام کو حیران کر دیا ۔

اس جوان خاتون کے قاتل نے اس رپورٹر کو ایسے حالت میں قتل کیا ہے کہ اس کے ۶ سال کا چھوٹا بچہ یہ دہشت ناک واقعہ کار کے کھڑکی سے دیکھ رہا تھا ۔

حملہ کرنے والے شخص نے بحرین کی مشہور ٹیلی ویزن کھیل رپورٹر کو شهر الرفاع میں اس کے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کے فورا بعد خود کو پلیس کے حوالے کر دیا ۔

آل خلیفہ کا خاندان اور فوجی افسران شهر الرفاع میں رہتے ہیں ، اس واقعہ کے بعد بحرین کی وزارت داخلہ نے اس حادثہ کو ایک خاتون کے قتل ہونے کے عنوان سے بیان کیا ہے اور قاتل کو ایک ۳۴ سالہ بحرینی مرد بیان کیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل کرنے والا شخص اس ملک کے پلیس افسروں میں سے ہے ، اور جہاں وہ پلیس افسر ہے ساتھ ساتھ ملک کے بادشاہ کے خاندان کا بھی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬